پولنگ سکیموں کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ریٹرننگ افسروں کے دفاتر آج بھی کھلے رہیں گے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی پولنگ سکیموں کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے امیدواروں اور ووٹر کے اعتراضات دائر کرنے کے باعث سکیموں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر آج اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے پولنگ سکیموں کو مکمل حتمی شکل دینے کے بعد سکیمیں الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائیں گی۔