جامعہ اشرفیہ میں آج حج تربیتی پروگرام ہو گا
لاہور (پ ر) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں آج 24 جون اتوار کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک حج تربیتی پروگرام ہو گاجس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،مفتی محمد زکریا ،مفتی عبد الحنان ،مولانا احمد عمر ، مولانا کفیل خان اور دیگر علماء عازمین حج سے خطاب کریں گے حج تربیتی پروگرام میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہو گا۔