عوامی خدمت جھوٹ، الزام تراشی کی سیاست کرنیوالوں کے بس میں نہیں: منور اقبال
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و رکن میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نواز شریف پر ڈرون حملے ہو رہے ہیں‘ خلائی مخلوق نے ہمارے محبوب قائدین کو چاروں طرف سے گھیرا ڈال لیا ہے۔ ان حالات میں ورکروں کا باہر نکلنا بہت ضروری ہے‘ 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو جھولیاں بھربھر کر ووٹ ڈالیں تاکہ مرکز میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے اور ہم میاں محمد نوا زشریف کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم بنا سکیں۔