پیپلز پارٹی مخالفین کیلئے میدان نہیں چھوڑے گی: ندیم کاظمی
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ا میدوار پی پی 140سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ بے نظیر شہید غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں ، طالبعلموں کی آواز تھی جرات و بہادری کی مثال تھی انہوںنے ڈٹ کر آمریت کامقابلہ کیا آج بھی کڑوروں دلوں کی دھڑکن ہیں، آصف علی زرداری نے جیالوں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کرکے واضح کردیا ہے کہ اب پیپلز پارٹی میدان میں آگئی ہے اور کسی کو کسی صورت بھی میدان کھلا نہیں دیں گے بلکہ سب کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا بلکہ تاریخی فتح حاصل کرکے نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے۔