مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی وتحفظ اولین ذمہ داری ہے‘ حسن بیگ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔ ایئرپورٹ مینجر طاہر سکندر نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لاہور ائیرپورٹ کے مختلف شعبوں ریڈار ‘رن وے اور پیسنجر لائونجز کا دورہ کروایا اور اس دوران ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے موجود مختلف سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہاکہ مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھنا سول ایوی ایشن کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ۔ اس موقع پر ڈی جی سی اے اے کو لاہور ائیررپورٹ کے توسیعی منصوبے کا بھی دورہ کرایا گیا ‘ جہاں پراجیکٹ ڈائیریکٹر میجر اعزاز نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ یکا ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن حسن بیگ نے جاری منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتیہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ منصوبہ کی تکمیل کے بعد لاہور ایئر پورٹ پر ورلڈ کلاس معیار کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ایئرپورٹ کے تفصیلی دورہ اور بریفنگ میں ایئرپورٹ مینیجر طاہر سکندر کے ساتھ ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر نذیر احمد خان اور دوسرے ایئرپورٹ حکام کے علاوہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سٹاف آفیسر آفتاب گیلانی بھی شریک تھے۔