بجلی چور ی کی روک تھام کیلئے تاجربرادری تعاون کرے‘ سی ای او حیسکو
حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی رحم علی اوٹھو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین نجم الدین قریشی کی قیادت میں آنے والے تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ صارفین کو بجلی کی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے ، تاجر برادری کی100فیصد بلوں کی ادائیگی سے حیسکو کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے ، کنڈا مافیا بجلی چو ری کر رہے ہیں ، بجلی چو ری کے خلاف تاجر برادری حیسکو کا ساتھ دیں تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے ملاقات کریں گے ۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین نجم الدین قریشی نے رمضان البارک اور عیدالفطر کے دوران حیسکو کی کارکردگی کو سراہا اور تاجر برادری کے اجتماعی مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کو حیدرآباد چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی ، وفد میں حیسکو سب کمیٹی کے سینئر وائس چیئر مین یو سف میمن کے علا وہ ظہیر جان، عدیل صدیقی ، عمران لاکھانی ، مسعود بیگ ،محمد حفیظ میمن ،وسیم جی و دیگر موجود تھے ۔