چوہدری نثار کا آج اقبال پیلس دھمیال کیمپ میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوہدری نثارعلی خان کا آج اقبال پیلس دھمیال کیمپ میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا اور جلسہ گاہ سمیت پچیس جولائی کو بیلٹ بکس بھی چوہدری نثار کے ووٹو ں سے بھر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار کینٹ بورڈ وارڈ چھہ کے زیر اہتمام این اے61 اور پی پی14 سے متعلق مشاورتی اجلاس کے شرکا ء نے کیا ۔اجلاس کی صدارت ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کی ۔ جبکہ چئیر مین لکھن راجہ فیصل ،چوہدری اسد پپو، بابر بھٹی ،عثمان غنی،افضال شاہ،ملک زمان،راجہ تیمور،یوسف شاہ سمیت سینکڑوں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔حاجی ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلے بھی عوام کی مشاورت کے ساتھ اپنی خدمت کو جاری رکھا اور آئندہ بھی فیصلے حلقے کے وسیع تر عوامی مفاد میں فیصلے کریں گے ۔دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ حاجی ظفر اقبال کو پی پی 14 کا الیکشن لڑنا چاہیے تا کہ حلقے میں تعمیر و ترقی اور عوامی مفاد عامہ کے کاموں کو بھر پور انداز میں آگے بڑھایا جا سکے ۔جبکہ حاجی ظفر اقبال نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رہے گی