آج10 بجے صبح جامعہ فاروقیہ قائد اعظم کالونی دھمیال میں علماء کنونشن ہوگا،شمس الرحمان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ 24 جون کو 10 بجے صبح جامعہ فاروقیہ قائد اعظم کالونی دھمیال میں علماء کنونشن ہوگا۔ جس کی میزبانی ممتاز عالم دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا قاضی عبدالرشید کریں گے۔اس علمائکنونشن میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواران این اے 59 مولانا عبدالغفار توحیدی ٗپی پی 10 خالد محمود مرزا ٗ پی پی 12 مولانا مقصود عثمانی اور پی پی 13 محمد تاج عباسی کی الیکشن مہم کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔