شوگر کا زخم ایک دن میں ٹھیک
مکرمی! اگر شوگر کے مریض کا زخم ٹھیک نہ ہوتا ہو تو خالص شہد لگانے سے ایک دن میں ٹھیک ہو جائیگا۔ شوگر میں مبتلا جو لوگ احتیاط نہیں کرتے اس وجہ سے ان کے گردے فیل ہو سکتے ہیں۔ آنکھوں کی بینائی جا سکتی ہے۔ ساتھ بلڈ پریشر ہو جاتا ہے۔ دماغ کی شریان بھی پھٹ سکتی ہے۔ پہلے ہی دل کے دورے سے مر سکتا ہے۔ احتیاط کا تقاضہ ہے کہ ہر گھر میں تھرمامیٹر، گلکومیٹر اور بلڈپریشر چیک کرنیوالا آلہ ضرور ہونا چاہئے۔ دو تین ماہ میں شوگر چیک کرنی چاہئے اور بلڈ پریشر بھی۔ کئی لوگوں کو تسلی ہے کہ ہمیں بلڈ پریشر نہیں ہے۔ لیکن ان کی اچانک دماغ کی شریان پھٹ جاتی ہے یا تو ان کی موت واقع ہو جاتی ہے ۔ یا پھر ز ندگی بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔ ہر انسان کو ہر چھ ماہ بعد اپنے مکمل لیبارٹری ٹسٹ کروانے چاہئیں۔ اصل بات یہ ہے کہ دنیا کے دھندوں میں پھنسے ہم لوگوں کے پاس اپنی صحت کیلئے وقت ہی نہیں رہا ہے۔ بیشمار لوگ بیماریاں لئے پھر رہے ہیں۔ کئی لوگوں کو معلوم ہونے کے باوجود کوئی پرواہ نہیں۔ ایم۔ وائی ناز