مکرمی! مبصرین، ماہر ین اور عالمی میڈیا پر ایران اور اسرائیل کی جنگ کی طرف بڑھتے ہوئے عالمی حالات کے بارے بحث و مباحثہ جاری ہے۔ اور اپنی اپنی باری کا انتظار کرنے والے بکھرے ہوئے مسلم ممالک کی نظریں اب ایران کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ اور ٹرمپ انتظامیہ ایرانی مسلمانوں کے حجاب اور دینی و ملی جذبوں سے اس قدر پریشان ہیں کہ بہادر ایرانی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو سنجیدگی سے ایک دن آج نہیں تو کل سوچنا ہوگا۔ اور بچی کھچی امت مسلمہ کو بچانے کیلئے ایک پرچم لاالہٰ الااللہ کے سائے تلے جمع ہونا ہوگا۔ ورنہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خطرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ پر امن دنیا کو جنگوں کی طرف دھکیلنے والی کون سی طاقتیں ہیں۔ جو اپنے ہتھیار فروخت کرنے کے چکر میں انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔ ان سازشی اور روایتی جنگوں کا سفر اب چوتھی نسل کو منتقل ہو رہا ہے۔ اس دور میں دہشت گردی، مافیا، گوریلا وار اور پراکسی وار بھی جنگوں کی مختلف شکلیں ہیں۔ یہ تمام وہ اسباب ہیں جو اسرائیل اور ایران سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو ہزار بار یہ سوچنے پر مجبور کریں گے کہ وہ جنگ میں الجھ کر کتنے فائدے اور کتنے نقصان میں رہیں گے۔ دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے درخواست ہے کہ خدارا ایک امت بن کر کھڑے ہو جائیں۔ ورنہ تنکوں کی طرح بکھر جائیں گے۔ (ڈاکٹر محمد قاسم، افتخار پارک عقب شالا مار باغ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024