پاکستان میں ریگولیٹری ڈیوٹی کے باعث لگژری اشیا کی درآمد میں کمی
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے باعث لگژری اشیا کی درآمد کم ہونا شروع ہو گئی اور گزشتہ ماہ مئی میں کاروں، موٹر سائیکلوں اور کھانے پینے کی اشیا کی درآمد 52 فیصد تک کم ہو گئی تاہم خام تیل کی امپورٹ 59 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے دوران بیرون ملک سے منگوائی جانے والی کاروں کی مالیت گزشتہ سال مئی سے 24 فیصد کم رہی جبکہ تیار موٹر سائیکلوں کی درآمد میں 52 فیصد اور بوٹس وغیرہ کی درآمد میں 41 فیصد کمی دیکھی گئی۔ ٹرانسپورٹ سے متعلقہ دوسرے آلات کی درآمد 28 فیصد کم ہوئی۔ مئی کے دوران مجموعی طور پر کھانے پینے کی اشیا کی درآمد میں بھی 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم انرجی کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث مئی میں 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیاجو گزشتہ سال سے 59 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کا حجم 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو پہلے سے 11 فیصد زیادہ ہے۔
درآمدات