رمضان بازاروں میں اشیاء سستی اور معیاری ہیں: ملک محمودالحسن
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری ملک محمود الحسن‘ سردار نسیم چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن چیف منسٹر‘ رمضان خان‘ میاں طارق‘ حاجی تنویر نے گزشتہ روز وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر سستے رمضان بازار کریم پارک کا دورہ کیا۔ ملک محمود الحسن نے میاں شہبازشریف کو تاریخی رمضان پیکیج پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بلال یاسین کے سستے رمضان کے دوروں سے اشیاء مناسب قیمتوں اور معیار کے مطابق دستیاب ہیں۔