شمالی برطانیہ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے لاکھوں پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے،ریسکیو ٹیمیں گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں
شمالی برطانیہ کے شہروں لانشائراورویسٹ یارکشائر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث علاقوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اورعلاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس مشکل وقت میں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے مصروف نظر آرہی ہیں۔ سیلاب کے باعث وائٹ فیسٹیول میں شمولیت کے لئے آنے والے افراد نے بھی اپنے ٹینٹ گارے میں لگائے اورفیسٹیول کا نئے اندازسے لطف اٹھایا۔