پاکستان سے مثالی تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں: ترک صدر

24 جون 2011
انقرہ (آن لائن) ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت اہم مسلم ملک ہے ترکی کے اس کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں جو وقت کیساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔ ترکی برادرانہ تعلقات کو مزید ٹھوس معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی میں تعینات سفیر پاکستانی ہارون شوکت کی طرف سے پیش کی جانےوالی سفارتی دستاویز کے موقع پر صدارتی محل میں منعقدہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ہارون شوکت نے صدر کو اسناد پیش کرتے ہوئے صدر اور وزیراعظم پاکستان کا مبارکباد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دونوں ترک عوام اور حکومت سے محبت و پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ترقی اورمضبوطی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی اور دیگر شعبوں میں سٹرٹیجک تعلقات میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کیا جائےگا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...