مظفر آباد (آن لائن) 26 جون کوہونے والے عام انتخابات میںآزاد کشمیر کے29 اور پاکستان میں مہاجرین جموں و وادی کے 12 حلقوں میں 22 سیاسی جماعتوں کے 218 امیدواروں کے علاوہ 203 آزاد امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہے۔ اس طرح 26جون کو ہونے والے انتخابات میں کل 421 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جسے انتخا بی نشان تیر دیا گیا ہے، 41 امیدوار میدان میں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 35 امیدوار ہیں جس کا انتخابی نشان شیر ہے۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے 36امیدوار ہیں جس کا انتخابی نشان گھوڑا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی 41حلقوں میں امیدوار کھڑے کئے ہیں جس کا انتخابی نشان پتنگ ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا انتخابی نشان کشتی ہے، کے 12امیدوار ہیں۔ جموں و کشمیر اسلام ڈیموکریٹک پارٹی 11 امیدواروں کے ساتھ گلاب کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں ہے ،لبریشن لیگ کا انتخابی نشان لالٹین ہے اور اس کے 7امیدوار ہیں ،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے 5امیدوار ہیں جس کا انتخابی نشان تلوا ر ہے ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے بھی 5امیدوار ہیں اور اس کا انتخابی نشان ترازو ہے ،متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ہاتھی کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں ہے اور اس کے امیدواروں کی تعداد 3ہے ،کشمیر لیبر پارٹی کا انتخابی نشان بیلچہ ہے اس کے 3امیدوار میدان میںہے ،جمیعت علماءاسلام آزاد جموں و کشمیر کا انتخابی نشان کتاب ہے اور اس کے بھی 3امیدوار ہیں ،لبریشن لیگ کے ایچ کے 2امیدوار ہیں اور اس کا انتخابی نشان چنار کا پتہ ہے ،آل جموں و کشمیر نظام مصطفی کانفرنس کا انتخابی نشان چاند ہے اس کے 2امیدوار ہیں ،جماعت فلاح انسانیت آزاد جموں و کشمیر کا انتخابی نشان شاہین ہے اور اس کے 2امیدوار ہیں ،سواد اعظم اہل سنت ولجماعت کا انتخابی نشان درخت ہے اور اس کے 2امیدوار ہیں ،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے 2امیدوا ر ہیں اور اس کا انتخابی نشان ہرن ہے ،کشمیر فریڈم موومنٹ کا انتخابی نشان کرسی اور اس کا ایک امیدوار ہے ،سنی تحریک آزاد جموں و کشمیر کا ایک امیدوار ہے اور اس کا انتخابی نشا ن کار ہے،پاکستان مسلم لیگ جموں کشمیر کا انتخابی نشان بائی سائیکل ہے اور اس کا ایک امیدوار ہے ،جمعیت علماءجموں و کشمیر کا انتخابی نشان ٹریکٹر ہے اور اس کا ایک امیدوار ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024