گوجرانوالہ: زیر تعمیر مارکیٹ کی شٹرنگ گرنے سے 3 مزدور جاںبحق

24 جون 2011
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) زیر تعمیر مارکیٹ کی شٹرنگ گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب کر جاںبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گرجاکھ کے علاقہ راجکوٹ مےں مارکیٹ کی شٹرنگ گرنے سے ٹھیکیدار سمیت پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے تین افراد طارق، وقاص اور نعیم کو انتہائی زخمی حالت مےں نکال لیا جبکہ تین مزدور عابد، سلمان اور حسن جاںبحق ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا۔