اسلام آباد (ایجنسیاں) سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے حکام کی پاکستان میں تعیناتی کے لئے 67ویزے جاری کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی کو پاکستانی سفارتخانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سی آئی اے اہلکاروں کےلئے ویزے جاری کرنے کے معاملہ پر لیون پینٹا اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کے درمیان اتفاق ہو چکا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہو چکا ہے کہ پاکستان میں تمام امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کی تعیناتی مکمل طور پر کی جائیگی۔ آئی ایس آئی اور سی آئی اے سربراہان کے درمیان اتفاق رائے کے تحت آئی ایس آئی مکمل طور پر باخبر ہو گی کہ پاکستان میں کون تعینات ہے اور کیا کر رہا ہے جبکہ یہ معاہدہ بھی طے پایا ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے اہلکاروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ اے این این کے مطابق سی آئی اے افسران کو ویزوں کا اجرا پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی بحالی کے اقدامات کا حصہ ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ ویزا ملنے سے حالیہ دنوں میں امریکی اہلکاروں کی تعداد میں ہونے والی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024