زرداری کے الفاظ صدر کے منصب کے شایان شان نہیں: مسلم لیگ (ن)

24 جون 2011
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی عارفہ خالد اور راحت اجمل نے کہا کہ زرداری نے بینظیربھٹو کی سالگرہ پر خطاب کے دوران جو لہجہ اور الفاظ استعمال کئے وہ صدر مملکت کے منصب پر فائز رہتے ہوئے انہیں زیب نہیں دیتے تھے دوسری جانب پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان آمنہ بٹر اور دیگر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کی قائل ہے مگر جب کوئی قومی اداروں پر انگلی اٹھائے گا تو ملک کے صدر اور وزیر اعظم کا فرض ہے کہ اس شخص کو جواب دیا جائے۔