بریگیڈیئر علی سینئرز سے تلخ سوالات کرنے کے لئے مشہور تھے

24 جون 2011
کراچی (خصوصی رپورٹ) اپنی ریٹائرمنٹ سے صرف 2 ماہ قبل گرفتار ہونے والے بریگیڈیئر علی اپنے سینئرز سے تلخ سوالات کرنے کے لئے مشہور تھے‘ انہوں نے کوئٹہ میں تعیناتی کے دوران مشرف سے سخت سوالات کئے‘ اس باعث ترقی نہ کر سکے۔ انہوں نے سینئر حکام کو پالیسی ایشوز پر خط لکھنا شروع کر دئیے تھے جن میں سے بعض اعلیٰ عسکری قیادت تک بھی پہنچے۔ انہوں نے امریکہ سے نجات کے لئے ایک خط صدر پاکستان کو بھی لکھ ڈالا جو عسکری قیادت تک پہنچایا گیا۔ ان کے خاندانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بریگیڈیئر علی کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر وہ امریکہ پر ضرورت سے زیادہ انحصار کے خلاف ہر وقت بات کرتے تھے۔ ان کی اہلیہ کے بقول وہ امریکہ کے مخالف تھے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں امریکہ مخالف جذبات کا ترجمان خیال کیا جاتا تھا۔ نیوز ڈیسک کے مطابق بریگیڈیئر علی خان کا شمار پاک فوج کے بہترین افسران میں ہوتا تھا۔ ذرائع کے مطابق کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں امریکہ مخالف سوال کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف نے ان کی تنخواہ روک لی تھی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...