امریکہ سعودی خواتین کو بغاوت پر اُکسا رہا ہے

24 جون 2011
کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مخصوص سعودی خواتین کی جانب سے ڈرائیونگ کے حق کے حصول کے لئے چلائی جانے والی تحریک کو یہ کہہ کر کاندھا دینے کا اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دینا چاہئے اور یہ کہ وہ خواتین کی جانب سے سعودی عرب میں گاڑی چلانے کا حق حاصل کرنے کی تحریک کی کھلی حمایت کرتی ہیں‘ عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ سعودی خواتین کو بغاوت پر اُکسا رہا ہے‘ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی مہم کی قیادت ہلیری کلنٹن کر رہی ہیں‘ امریکی دراندازی سے دونوں ممالک کے تعلقات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔