سرفراز شاہ قتل کیس: عدالت نے ملزمو ں کو ایک دن کی مہلت دےدی

24 جون 2011
کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جناب بشیر کھوسو نے سرفراز حسین قتل کیس کے ملزمان کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کےلئے ایک دن کی مہلت دےدی ۔ رینجرز اہلکاروں سمیت قتل کیس میں ملوث ملزمان نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وکیل کی خدمات حاصل کرنے کےلئے سات دن کی مہلت دی جائے تاہم عدالت نے صرف ایک دن کی مہلت دی۔