کراچی میں پاکستانی کمپنی سویلین مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے ڈرون تیار کر رہی ہے

24 جون 2011
کراچی (رائٹر) کراچی میں ایک پاکستانی انجینئر اپنی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے‘ اس نے نوے ہزار مربع فٹ جگہ پر تحقیقی مرکز بنا رکھا ہے جسے انٹیگریٹڈ ڈائنامکس کا نام دیا گیا ہے۔ کمیٹی کے حیف ایگزیکٹو راجہ صابری خاں ایسے ڈرون بنا رہے ہیں جو سویلین اور تحقیقی مقاصد کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کی مارکیٹوں میں حکومت مسلح افواج اور غیر ملکی برآمدات شامل ہیں جہاں پر طیارے تلاش اور بچاو کی کارروائیوں‘ زرعی مانیٹرنگ اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہوتے ہی پاکستان میں مزید دو ڈرون کمپنیاں کام کر رہی ہیں مگر وہ عموماً فوجی کلائنٹس کو ڈرون فراہم کرتی ہیں۔