A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

زرداری زیادہ پانی پی کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں: شہباز شریف

24 جون 2011
لاہور (خبر نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے کشمیر کو اغیار کے ہاتھوں بیچنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، نوازشریف کی قیادت میں آزاد کشمیر کو جب تک گلشن کشمیر نہ بنا دیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے، اگر آزاد کشمیر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو یہاں بھی پنجاب کی طرح موبائل ہسپتالوں‘ دانش سکولوں اور غریب کے لئے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں کا اجرا کیا جائے گا‘ آصف زرداری آج کل زیادہ پانی پی کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں‘ پوری قوم ان کی عیاری سے آگاہ ہے‘ 26 جون کو آزاد کشمیر میں زرداری کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا‘ وہ عباس پور (پونچھ)‘ فتح پور ضلع کوٹلی اور کھڑی شریف میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کو کسی لٹیرے کی وکالت کی ضرورت نہیں‘ مسلم لیگ (ن) کی جنگ ان کے ساتھ ہے جو پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں ڈاکو راج قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے ہر سپاہی اور ہر جرنیل سے محبت کرتے ہیں لیکن زرداری صاحب ہمیں اس جرنیل سے نفرت ہے جس نے این آر او کے ذریعے آپ کے جرائم پر پردہ ڈالا۔ آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کی لوٹی ہوئی دولت سے آزاد کشمیر یا پاکستان کا الیکشن لڑو گے‘ یہ آپ کی بھول ہے‘ 18 کروڑ عوام تمہیں تمہاری اوقات یاد دلا دیں گے۔ کوٹلی میں شہباز شریف نے کہا کہ جب 2 مئی کو پورا پاکستان صدمے سے چور تھا اس وقت زرداری نے اغیار کو خط لکھ کر مبارکباد دی اور کہا کہ تم نے ہماری جغرافیائی سرحدوں کو پامال کر کے بہت اچھا کام کیا ہے‘ انہوں نے مجمع سے سوال کیا کہ یہ کیسا صدر پاکستان ہے‘ یہ صدر پاکستان ہے یا اغیار کا گماشتہ؟ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے والے غنڈوں کو مظفرآباد کے چوک میں الٹا لٹکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے ساتھ لٹیروں‘ لینڈ مافیا‘ قبضہ گروپ اور پنجاب بنک میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والوں کے سوا کوئی نہیں۔ پاک فوج پروفیشنل فوج ہے اور خوشامد سے بالاتر ہے‘ زرداری سے لوٹی ہوئی رقم کا ایک ایک پیسہ نکلوا کر عوام کے قدموں میں ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے‘ آصف زرداری نے وٹو کو آزاد کشمیر میں پیسے دے کر بھیجا ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ برائے فروخت نہیں ہیں۔ ادھر ساجد نقوی کی قیادت میں علما کے وفد سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن اور اسے صحیح معنوں میں قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے لئے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا اور ملک کو کمزور کرنے والے دشمنوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرنا ہو گا۔ ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے اور اس حقیقت سے کوئی بھی آنکھ نہیں چرا سکتا‘ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما اکرام اس اہم موڑ پر ملک کی سالمیت اور بقا کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا اور ان عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا۔ اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی اور اسوہ حسنہ کو مشعل راہ نہ بنایا تو تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے صومالیہ کے بحری قذاقوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد دی۔