A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

کل سے ملک بچاﺅ تحریک شروع کر دینگے‘ حکومت اور طالبان میں معاہدہ کرانے پر تیار ہوں: عمران خان

24 جون 2011
لاہور (اپنے نمائندے سے) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف دونوں بھائیوں نے دوبارہ جو نوراکشتی شروع کی ہے عوام اب بیدار ہو چکے ہےں۔ نواز شریف پہلے ساڑھے تین سال سوئے ہوئے تھے اور اچانک اب ان کو پتہ چلا ہے کہ زرداری کرپشن مےں ڈوبے ہوئے ہےں اور دیگر سارے عوامی مسائل بھی اب یاد آگئے ہےں۔ دونوں پارٹیاں ٹھگوں کا ٹولہ ہےں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مےں نے متعدد بار نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر واقعی پاکستان اور اس کے عوام سے ہمدردی رکھتے ہےں تو پہلے اپنے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ممالک سے پاکستان منتقل کریں پھر عوام ان کی بات سننے کےلئے تیار ہونگے۔ عمران خان نے کہا کہ میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں اور طالبان اور حکومت کے درمیان معاہدہ کرانے کےلئے تیار ہوں کیونکہ ہم پاکستان مےں امریکہ کی جنگ لڑ رہے ہےں۔ 80فیصد افواج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنا نہیں سمجھتی۔ عمران خان نے کہا کہ 25جون سے حکومت ہٹاﺅ ملک بچاﺅ تحریک شروع کر رہے ہےں اور تحریک کا آغاز 25جون کو رات نو بجے ملتان مےں جلسہ کر کے کیا جائے گا۔ جو حکومت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔