جنوبی وزیرستان کا دورہ‘ قبائل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں تو فوج واپس چلی جائے گی: کیانی
وانا (آن لائن + ریڈیو نیوز + وقت نیوز) آرمی چےف جنرل اشفاق پروےز کےانی نے کہا ہے کہ قبائلےوں نے ہر مشکل وقت مےں پاکستان کا ساتھ دےا اور قبائلی آج بھی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ رہے ہےں، قبائل اپنی ذمہ دارےاں سنبھال لےں تو فوج واپس چلی جائے گی، جنوبی وزےرستان مےں وانا سے افغان بارڈر انگور اڈہ تک سڑک کا سنگ بنےاد رکھنے کے منصوبے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے مےں ترقےاتی کاموں پر20 ارب روپے خرچ کئے گئے ہےں ،وانا انگور اڈا شاہراہ سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمےان سے فاصلہ کم ہوگا بلکہ اس سے دونوں ممالک مےں تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں کوٹ کائی، چگملائی اور وانا کا دوہ کیا ۔ آرمی چیف نے وانا میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا۔ چگملائی اور وانا میں محسود اور وزیر قبائل کے جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے اور علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے ساتھ علاقے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی امن اور ترقی کے لئے کردار ادا کرے گی۔ وانا انگوراڈہ اہم شاہر اہ کی تکمیل سے علاقے میں بھی خوشحالی آئے گی۔ وانا میں خواتین کے لئے ڈگری کالج بھی قائم کیا جائے گا۔ جنرل کیانی نے کہا کہ قبائل پاکستان کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی قبائل اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فوج واپس چلی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ غیرملکیوں نے علاقے کا امن خراب کردیا ہے۔ محسود اور برکی قبائل کے عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل اشفاق پر ویز کیانی کی جانب سے علاقے کی ترقی اور امن کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں قیام امن کے ساتھ مختلف اہم شاہراہوں کی توسیع و پختگی کاکام شروع کرکے لاکھوں قبائلیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق قبل ازیں وانا پہنچنے پر آرمی چیف نے پاک فوج کے اعلی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلوں کو سراہا۔