مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مجاہد قرار دے کر 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

24 جون 2011
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بفلیاز میں چمریڈ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا ۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں نوجوان مجاہدین تھے۔