اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان نے شدت پسندوں کی دراندازی روکنے کےلئے ایک بار پھر افغان سرحد پر خاردار تار لگانے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان نے 2006ءاور 2009ءمےں یہ منصوبہ بنایا تھا تاہم فنڈز کی کمی، افغان حکومت، نیٹو اور سرحد کے دونوں جانب آباد عوام کی مخالفت پر اس پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ اب یہ منصوبہ سینکڑوں افغانوں کے قبائلی علاقوں مےں حملوں کے باعث بنایا گیا ہے۔ بی بی سی نے آئی ایس پی آر حکام کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ 24 سو کلومیٹر طویل ساری سرحد پر فورسز کو تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے خاردار تار لگائے جائیں گے۔ بی بی سی کے مطابق اس لئے پاکستان کو اپنے منصوبے پر سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38