خیبر ایجنسی: امن لشکر کےساتھ جھڑپ میں 4 شدت پسند جاںبحق

24 جون 2011
خیبر ایجنسی + پشاور (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) خیبر ایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام اور ذخہ خیل امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں چار شدت پسند جاںبحق ہوگئے جبکہ امن لشکر نے اہم شدت پسند کمانڈر کے گھر کو نذر آتش کر دےا۔ وسطی کرم ایجنسی مےں متوقع فوجی آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئیں۔ پشاور مےں نیٹو ٹینکر کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تیراہ ذخہ خیل کے علاقہ گورگرےن سر مورچہ پر کالعدم لشکر اسلام اور ذخہ خیل امن لشکر کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس میں چار شدت پسند جن میں دو کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے اور دو کا کالعدم تحریک طالبان سے بتاےا جاتا ہے جاںبحق ہوگئے۔