لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کے 2.5 سپیشل ایکسائز ڈیوٹی ختم اور جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17سے کم کر کے 16فیصد کرنے کے باعث آئندہ مالی سال کے آغاز (جولائی مےں) پر کاروں کی قیمتوں مےں کمی واقع ہو رہی ہے۔ کار مینوفیکچررز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ مےں ٹیکسوں کی مد مےں 3.5 فیصد کمی کی ہے جس کے باعث نئی کاروں کی قیمتیں 12ہزار سے 50 ہزار روپے تک کم ہوگی۔ کار کمپنیوں نے 30 جون کے بعد کےلئے گاڑیوں کی کم قیمت پر بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024