سٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس 139 پوائنٹس بڑھ گیا

24 جون 2011
کراچی+ لاہور ( مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس نے 139 پوائنٹس کے اضافے سے دوبارہ 12508.42 کی ریکارڈ سطح حاصل کر لی۔ سرمایہ کاری میں 34 ارب 8 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ خریداروں کی فرٹیلائزر اور آئل فیلڈ میں دلچسپی کے باعث حصص کا کاروبار تیز رہا۔ جمعرات کو 7 کروڑ 69 لاکھ 54 ہزار 622 حصص کے سودے ہوئے۔ دریں اثناء لاہور میں بھی تیزی رہی۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 37.24 پوائنٹس کے اضافے سے 3163.77 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 25 لاکھ 72 ہزار 746 حصص کا کاروبار ہوا۔