کہتے ہیں کہ دل ہونا چاہی دا جوان تےعمراں چے کیہ رکھیایہ کہاوت اس امریکی بابے پر بالکل صادق آتی ہے جس نے ننانوے سال کی عمر میں پہلی شادی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

24 جون 2011 (17:09)
کہتے ہیں کہ دل ہونا چاہی دا جوان تےعمراں چے کیہ رکھیایہ کہاوت اس امریکی بابے پر بالکل صادق آتی ہے جس نے ننانوے سال کی عمر میں پہلی شادی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
گلبرٹ ہیرک نامی نناوے سالہ یہ بابا نیویارک کا شہری ہے جس نے عمر کی ننانوے بہاریں دیکھنے کے بعد چھیاسی سالہ بڑھیا سے شادی رچائی ہے۔ننانوے سالہ دولہاکا کہنا ہےاسے آئیڈیل کی تلاش تھی جو اس وقت ملا جب عمر کی سنچری مکمل ہونے میں صرف ایک سال باقی ہے ۔ورگینا ہارٹ نامی خاتون سے اس کی ملاقات مقامی ہسپتال میں ایک سال قبل ہی ہوئی جو بعد میں دوستی اوراب ازدواجی رشتے میں بدل گئی ہے ۔ اپنی نوعیت کی اس انوکھی شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔