مہنگائی میں پسی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھرپانچ روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہیں۔

24 جون 2011 (17:00)
ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساٹھ روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں دو سو چالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ پندرہ دنوں میں چوتھی مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد لاہور، گوجرانولہ، گجرات اور سیالکوٹ میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پانچ روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاملے پر نوٹس لینا چاہیے، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں پہلے ہی ناجائز منافع کما رہی ہیں۔