جاگیردار اور وڈیرے کشمیریوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ الطاف حسین

24 جون 2011 (16:28)
جاگیردار اور وڈیرے کشمیریوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ الطاف حسین
کراچی میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے، ہم آزاد کشمیر میں الیکشن جیت کرعوام کوجاگیرداروں اور وڈیروں سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا دورہ کرنے والے تاریخ کے بدترین زلزلہ کے وقت کہاں تھے، اب انہوں نے ووٹ لینے ہیں تو انہیں کشمیری یاد آگئے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کی تمام نشستوں پرانتخاب لڑرہی ہے اور وہ ان الیکشن میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔