اسٹیٹ بینک نےرقم کی کمی پوری کرنے کے لئےشیڈول بینکوں کو پندرہ ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔

24 جون 2011 (06:40)
اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو آٹھ روز کے لیے پندرہ ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔مرکزی بینک نے یہ رقم تیرہ اعشاریہ دو سات فیصد شرح سود پر فراہم کی ہے۔ بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو سینتیس ارب اسی کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ مرکزی بینک کے اس اوپن مارکیٹ آپریشن کا مقصد بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنا ہے