آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےاکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم آج شام یا رات چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات

24 جون 2011 (06:38)
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےاکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم آج شام یا رات چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی، اسلام آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری میں گیارہ ملی میڑ ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت سنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج شام یا رات راولپنڈی، اسلام آباد،سرگودھا، کوہاٹ، ہزارہ اور سکھر ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔