خیبرایجنسی علاقہ وادی تیراہ میں امن لشکر کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارکنوں سمیت سات افراد ہلاک ۔

24 جون 2011 (06:33)
ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں ذخہ خیل امن لشکراور کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے درمیان جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارکن ہلاک جبکہ امن لشکر کے دو رہنما بھی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کیخلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امن لشکر اورکالعدم تنظیم کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہےاوردونوں گروپ مورچہ زن ہوکرایک دوسرے کے ٹھکانوں پر رات کو حملے کرتے ہیں۔