ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کی روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس

24 جون 2011 (06:27)
ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کی روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نسوار فروش نقیب اللہ کی اس درخواست کی سماعت کی جس میں اس نے دوسرے نسوار فروش عزیز اللہ خان کے خلاف نسوار کا ٹریڈ مارک استعمال کرنے پر قانونی کاروائی کروائی تھی اور عزیزاللہ خان کو جیل جانا پڑا۔دوران سماعت چیئرمین انٹی لیکچول پراپرٹی اینڈ کاپی رائٹس نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے ویسا قانون نہیں جیسا بھارت میں ہے کیونکہ بھارت میں ٹریڈ مارک حاصل کرنے سے پہلے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سیکرٹری انٹی لیکچول پراپرٹی اینڈ کاپی رائٹس نے عدالت کو بتایاکہ اتھارٹی کے پاس صرف تین معائنہ کار ہیں جن میں سے بھی ایک کی سیٹ خالی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹریڈ مارک کی زراعت کے شعبے میں خلاف ورزی زیادہ خطر ناک ہے۔