لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی چھ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

24 جون 2011 (06:22)
درخواست گزارامیر حسن سمیت چھ افراد نے پنجاب کی چھ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چھ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیاں خلاف قانون کی جارہی ہیں ۔ وائس چانسلر کی تقرری کے لیے بنائی گئی سلیکشن کمیٹی کو آئینی تحفظ حاصل نہیں اس لیے تعیناتیاں بھی غیر قانونی ہیں ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مستر کردی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر زکی تعیناتیاں میرٹ، آئین اور قانون کے مطابق کی گئی ہیں۔