پنجاب میں کسی مولاجٹ کی ضرورت نہیں، لوٹا لیگ کو ختم کرنا ہی بہترین جمہوریت ہے۔ رانا ثناء اللہ

24 جون 2011 (05:42)
پنجاب میں کسی مولاجٹ کی ضرورت نہیں، لوٹا لیگ کو ختم کرنا ہی بہترین جمہوریت ہے۔ رانا ثناء اللہ
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ گورنر کے خط کا جواب دینا اتنا ضروری نہیں لیکن پھربھی بجٹ اجلاس کے بعد دیکھیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ صدرزرداری پنجاب میں ان لوگوں کو بھیجیں جوصوبے کی ترقی کیلئے کردارادا کرسکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آصف علی زرداری ایک کرپٹ جیالے کے بجائے صدر مملکت کا کردار ادا کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماروی میمن نے جرات اورجمہوری رویے کا مظاہرہ کیا ،ماروی میمن کیلئے مسلم لیگ نون بہترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے اپنے دوست طارق عزیز کے کہنے پر لوٹا لیگ بنائی ،لوٹالیگ حسب ضرورت بنائی گئی تھی اور یہ حسب ضروت ہی تقسیم بھی ہوگی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...