کراچی کے جناح ہسپتال کےعقب میں واقع گراؤنڈ سے بیس کلو گرام وزنی بم برآمد کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔
جناح ہسپتال کی رہائشی کالونی کے عقبی گراونڈ میں بیس کلو گرام وزنی بم سیمنٹ کی مدد سے چھپایا گیا تھا ۔ ڈی آئی جی ایسٹ اقبال محمود کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول ہے اور شواہد ثابت کرتے ہیں کہ اسے کچھ دیر پہلے ہی چھپایا گیا تھا جبکہ تخریب کاروں کا مقصد نماز جمعہ کے اجتماع کو نشانہ بنانا تھا۔ برآمد ہونے والے بم میں بال بیرنگ بھی شامل ہیں جبکہ یہ نیوی دھماکوں میں استعمال ہونے والے بموں سے مماثلت رکھتا ہے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر برآمد کئے گئے بم کو ناکارہ بنادیاگیا ہے جبکہ اس واقعہ کے بعد شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔