نامعلوم ہیکرز نے نیٹو کی ایک معلوماتی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا ہے۔

24 جون 2011 (05:02)
نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس کی ایک معلوماتی ویب سائٹ کو ہیک کرلیاگیا ہےتاہم اس ویب سائٹ پر کوئی حساس معلومات نہیں موجود نہیں ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ نجی کمپنی کے تحت چلنے والی یہ معلوماتی ویب سائٹ نامعلوم ہیکرز نےبلاک کردی ہے،بیان میں ویب سائٹ کے ہیک ہونے کے متعلق مزید معلومات فراہم کیے بغیر کہا گیا ہے کہ پولیس سائبر کرائم کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔