پاک امریکہ تعلقات کو کوئی خطرہ نہیں، امریکہ کی جانب سے امداد میں کٹوتیوں کا معاملہ صرف باتوں کی حد تک ہے۔ حسین حقانی

24 جون 2011 (04:53)
واشنگٹن میں ایک عشائیےسےخطاب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضروریات کوسمجھتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے امداد کی کٹوتی کا معاملہ صرف باتوں کی حد تک ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی اہمیت سمجھتا ہے اور دونوں ممالک میں مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔