اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد قیام میں کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کی مدد حاصل تھی۔ امریکی اخبار

24 جون 2011 (04:50)
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے ملنے والے اسامہ کے قاصد کے موبائل فون ریکارڈ سے کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسامہ بن لادن نے حرکت المجاہدین کو اپنے نیٹ ورک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں قیام میں مدد حاصل کی۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اگرچہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں تھے تاہم اسامہ کے حوالے سے رابطوں کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کالعدم تنظیم کے ذریعےجنوبی وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں تک پیغامات اور پیسے پہنچاتے تھے۔