پاکستان اور برطانیہ میں شروع ہونے والے سٹریٹیجک مذاکرات دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں ۔ وزیراعظم

24 جون 2011 (04:41)
برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے برطانیہ کی طرف سے آئندہ تین برسوں کے دوران بچوں کی تعلیم کے لئے پینسٹھ کروڑ ڈالر کی ترقیاتی امداد کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں اورکوششیں اس جنگ کومنطقی انجام پر پہنچائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن کو برطانیہ کا دشمن قراردینے کے برطانوی وزیراعظم کے بیان نے پاکستانی عوام کوبہت متاثرکیا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے برطانوی وزیرخارجہ سے کہا کہ وہ یورپی یونین کی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے لئے بھارت کو قائل کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔ افغانستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر برطانوی وزیر خاجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا