پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

24 جون 2011 (04:34)
سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کےسامنےبیان میں ڈیوڈ پٹریاس نےکہا کہ افغانستان میں کامیابی کیلئے پاکستان کی حمایت ضروری ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں تاہم اسے مزید اقدامات کرنا ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، جنرل ڈیوڈ پٹریاس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد دنیا بھرمیں کارروائیوں میں مصروف ہیں ، عراق اور یمن میں القاعدہ کی موجودگی پریشان کن ہے