سری لنکن پریمیئر لیگ اور آسٹریلوی بگ بیش کیلئے‘ این او سی دینے سے قبل آفریدی کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

24 جون 2011
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن پریمیئر لیگ اور آسٹریلوی بگ بیش کیلئے این او سی دینے سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کے معاملات کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے سیاسی دباﺅ میں آ کر شاہد آفریدی کو انگلش کاﺅنٹی کیلئے این او سی تو جاری کر دیا تھا لیکن وہ دل سے شاہد آفریدی کو معاف کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اس لئے انہوں نے پی سی بی کے ڈھانچے میں بعض تبدیلیاں کی ہیں اور مستقل طور پر انضباطی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو بگڑے کھلاڑیوں کے معاملات کی نگرانی کرے گی اور اپنی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔