جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان نے قازقستان کو 12-0 سے ہرا دیا

24 جون 2011
سنگاپور (اے پی پی) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میںدفاعی چیمپئن پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور اپنے آخری لیگ میچ میں قازقستان کو 12 - 0 سے شکست دے دی، پاکستان کی طرف سے محمد عمیر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گول سکور کئے۔ خرم شہزاد، بلال قادر اور ارسلان قادر نے 2,2 جبکہ حافظ رضوان اور محمد عرفان نے 1 - 1 گول سکور کیا۔ دریں اثناءدفاعی چیمپئن پاکستان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں کل کوریا سے نبردآزما ہو گا۔