پی سی بی کا نوجوان بالرز اور بیٹسمینوں کیلئے تربیتی کیمپس کا اعلان

24 جون 2011
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈنے نوجوان باولرزاوربیٹسمینوںکے لئے اےک ماہ کے تربیتی کیمپس کا اعلان کر دیا جس میں باولرز کو سپن اور فاسٹ باولنگ جبکہ بیٹسمینوں کو بیٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق بیٹنگ اور باولنگ کے تربیتی کیمپ تین جولائی سے شروع ہو کر تین اگست تک جاری رہیں گے جس میں عبدالقادر اور توصیف احمد کو اسپن باولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔