آرمی کے کمانڈو کی شہادت کی حقیقی کہانی پر ڈرامہ آج پی ٹی وی ہوم پر ٹیلی کاسٹ ہو گا

24 جون 2011
لاہور (پ ر) آئی ایس پی آر اور سی آر ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کی مشترکہ پروڈکشن ڈرامہ سیریز ”فصیلِ جاں سے آگے“ کے سیزن II کا تیسرا ڈرامہ ”بلال شہید۔ غزانوسر کا ہیرو“ آج شام 7:40 پر پی ٹی وی ہوم پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ سپیشل سروسز گروپ کے ایک انتہائی نڈر کمانڈو کیپٹن بلال ظفر شہید کی شہادت پر بنایا گیا ہے۔جو مالاکنڈ کے علاقے پیوچار میں شہید ہوئے۔