یہ مغرب والے اپنا ایک دن اپنے پاس رکھیں

24 جون 2011
مکرمی! میڈیا پر خبریں نشرو شائع ہوئیں کہ 19 جون کو دنیا بھر میں فادر ڈے کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف تاریخوں کی مناسبت سے مدر ڈے، فادر ڈے، چالڈ ڈے وغیرہ منائے جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ مغرب جو ان مقدس رشتوں کو ایک دن کےلئے مناتا ہے۔ باقی سارا سال ان کو کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کے والدین، بہن بھائی، میاں بیوی، بچے کہاں اور کس حال میں ہوتے ہیں۔ دین اسلام تو دنیا میں زندگی گزارنے کے سلیقے کا بھی نام ہے۔ یہ مغرب والے اپنا ایک دن اپنے پاس رکھیں۔
(فرحان شوکت ہنجرا لاہور)

اپنا اپنا سچ

بے حد جھوٹے شخص سے خلق خدا تنگ آگئی، تو گائوں بدر کر دیا ۔ دوچار مہینے اِدھر ...